Breaking News
Home / اہم خبریں / 15 منٹ میں کورونا کو ختم کر دینے والی چیز — یہ کیا ہے اور کیسے کام کرتی ہے ؟ برطانوی کمپنی نے پوری دنیا کو حیران کر ڈالا – –
15 منٹ میں کورونا کو ختم کر دینے والی چیز ۔۔۔ یہ کیا ہے اور کیسے کام کرتی ہے ؟ برطانوی کمپنی نے پوری دنیا کو حیران کر ڈالا - Life Tips

15 منٹ میں کورونا کو ختم کر دینے والی چیز — یہ کیا ہے اور کیسے کام کرتی ہے ؟ برطانوی کمپنی نے پوری دنیا کو حیران کر ڈالا – –

ایک برطانوی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے کچھ ایسابنایا ہے جس سے 15 منٹ میں کرونا وائرس کی ایک قسم کو ختم کر دے گا- یہ ایک قسم کا پینٹ ہے جو گھر اور دفاتر میں لگانے سے کورونا وائرس کی ایک قسم کو 15 منٹ میں ختم کرسکتا ہے- یہ پینٹ ایئرلائٹ کمپنی نے بنایا ہے جو اس سے قبل پھپھوند روکنے،گھر کی اندرونی ہوا صاف کرنے اور گھر کے باہر کہر یا دھند کم کرنے والے انقلابی رنگ و روغن بناچکی ہے- اس سے قبل ایئرلائٹ نےدعویٰ کیا تھا کہ اس کا ایک مربع رقبےپر لگنے والا پینٹ کسی بڑے درخت کی طرح ہوا کو صاف کرسکتا ہے- ایئرلائٹ اس سے قبل بیکٹیریا اور پھپھوند روکنے والے پینٹ بھی بناچکی ہے-اب اس کمپنی نے ’پیورلائٹ انٹیریئر‘ اور ’سن لائٹ ایکسٹیریئر‘ پینٹ کے فارمولے بنائے ہیں جو کورونا وائرس کی ایک قسم این ایل 63 کو صرف 15 منٹ میں ختم کرسکتے ہیں- یونیورسٹی کالج لندن میں اس کی آزمائش کے بعد اسے کورونا وائرس ایل 63 کے خلاف مؤثر قرار دیا ہے- یہاں وائرس کی ماہر کیارہ مینسرالی اور ان کے ساتھیوں نے تصدیق کی ہے کہ پینٹ این ایل 63 کی 99 فیصد مقدار کو بہت تیزی سے ختم کردیتا ہے-اگرچہ اسے کورونا کی دیگر اقسام پر نہیں آزمایا گیا ہے لیکن امید ہے کہ دیگر اقسام کے لیے بھی یہ اتنا ہی مؤثر ثابت ہوگا- اپنیے اند اتنی افادیت رکھنےکے باوجود پاؤڈر کی صورت میں ملنے والا یہ پینٹ صرف چند اداروں نے ہی استعمال کیا ہے- تاہم پورے برطانیہ میں اسے سال 2021 کے شروع میں فراہم کیا جائے گا- توقع ہے کہ ڈھائی لیٹر پینٹ کی قیمت 30 سے 80 برطانوی پاؤنڈ رکھی جائے گی-پینٹ کیسے کام کرتا ہے؟روغن خشک ہونے کے بعد جیسے ہی اس پر دھوپ پڑتی ہے پینٹ پر چارج شدہ ذرات (پارٹیکلز) کی ایک پرت بن جاتی ہے- جیسے ہی اس کے قریب کوئی وائرس آتا ہے تو ہائیڈروآکسائیڈ آئن وائرس کا ہائیڈروجن چرالیتے ہیں -یہ ہائیڈروجن اس کے پروٹینی خول میں موجود ہوتا ہے- اسطرح وائرس پانی وجود میں آتا ہے اور وائرس تباہ ہوجاتاہے-کمپنی کا دعویٰ ہے کہ شہروں میں آلودگی اور وائرس کی بہتات کی وجہ سے اسے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے- دوسری جانب یہ اطراف کی ہوا کو بہت مؤثر انداز میں صاف بھی کرتا ہے- اکتوبر 2019 میں کئے گئے بعض تجربات سے معلوم ہوا کہ ایئرلائٹ پینٹ کسی جگہ پر نائٹروجن آکسائیڈ کی 90 فیصد مقدار تلف کردیتا ہے- بعض اپارٹمنٹ میں رہنے والوں نے روغن کروانے کے بعد لطیف اور صاف ہوا کی تصدیق بھی کی ہے-

Facebook Comments

About admin

Check Also

خبردار! جو لڑکیاں اپنے کمرے میں یہ کام کرتی ہیں وہ بہت جلد بے حد موٹی ہوجاتی ہیں - Life Tips

خبردار! جو لڑکیاں اپنے کمرے میں یہ کام کرتی ہیں وہ بہت جلد بے حد موٹی ہوجاتی ہیں – –

جولڑکیاں اپنے کمرے میں یہ کام کرتی ہیں وہ بہت جلد بے حد موٹی ہوجاتی …