Breaking News
Home / اہم خبریں / پاکستانی ماہرین کی شاندار کامیابی —- سٹنٹ بنانے کا کامیاب تجربہ — دل کی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے خوشخبری آگئی – –
پاکستانی ماہرین کی شاندار کامیابی ۔۔۔۔ سٹنٹ بنانے کا کامیاب تجربہ ۔۔۔ دل کی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے خوشخبری آگئی - Life Tips

پاکستانی ماہرین کی شاندار کامیابی —- سٹنٹ بنانے کا کامیاب تجربہ — دل کی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے خوشخبری آگئی – –

د ل کے مرض کا شکار ہونے والے مریضوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی،پاکستان نے سٹنٹ بنانےکا کامیاب تجربہ کر لیا-پاکستان سسٹنٹ بنانے والا دنیا کا اٹھارواں اور اسلامی دنیا کا دوسرا ملک بن گیا – مقامی طور پر دل کے سٹنٹ بنانے سے 8ارب روپے کی سالانہ بچت ہوگی -نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان نے سٹنٹ بنانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے، پاکستان سٹنٹ بنانے والا دنیا کا اٹھارواں اور اسلامی دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے- مسلمان ممالک میں اب تک صرف ترکی ہی سٹنٹ بنانے والا اکلوتا اسلامی ملک تھا- جنوبی ایشیا میں مقامی طورپر صرف بھارت سٹنٹ تیار کرتا ہے- مقامی طور پر دل کے سٹنٹ بنانے سے 8ارب روپے کی سالانہ بچت ہوگی -وزیراعظم عمران خان آج کو نسٹ میں اسٹنٹ بنانے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے-وزیراعظم عمران خان نسٹ کے طلبہ اور انجینئرز سے خطاب بھی کریں گے-وزیراعظم عمران خان نسٹ کی جدید لیبارٹری ، سٹنٹ تیاری کے مراحل کا معائنہ کریں گے- مقامی طور پرپہلی بار دل کے اسٹنٹ بنانے کا اعزاز نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے حاصل کیا ہے، اور امید کی جارہی ہے کہ ملک میں امراض قلب کے مریضوں کو ارزاں قیمت میں دل کے اسٹنٹ دستیاب ہوں گے-واضح رہے کہ ہمارے جسم کی شریانوں میں بہنے والے خون کا بہائو اگر کسی وجہ سے ممکن نہ رہے تو ڈاکٹر آپریشن کے ذریعے ایک مصنوعی نالی ڈال کر خون کی روانی بحال کرتے ہیں، اسی مصنوعی نالی کو اسٹنٹ کہا جاتا ہے-وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہہمیں پاکستانی ماہرین اور سائنسدانوں پر فخر ہے جنہوں نے کورونا کی وبا کے دوران ملک میں میڈیکل ٹیکنالوجی کی ایک نئی صنعت کھڑی کردی-فواد چوہدری کے مطابق پاکستان میں 40 فیصد اموات دل کے امراض کی وجہ سے ہوتی ہیں اور اسٹنٹ دل کے امراض کے علاج میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر اسٹنٹ کی تیاری سے اس کی قیمت میں بھی کمی آئے گی اور غریب مریضوں کو فائدہ ہوگا- وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے نسٹ کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اب پاکستان میں دل کے مریضوں کو معیاری اور کم قیمت اسٹنٹ دستیاب ہوں گے-

Facebook Comments

About admin

Check Also

خبردار! جو لڑکیاں اپنے کمرے میں یہ کام کرتی ہیں وہ بہت جلد بے حد موٹی ہوجاتی ہیں - Life Tips

خبردار! جو لڑکیاں اپنے کمرے میں یہ کام کرتی ہیں وہ بہت جلد بے حد موٹی ہوجاتی ہیں – –

جولڑکیاں اپنے کمرے میں یہ کام کرتی ہیں وہ بہت جلد بے حد موٹی ہوجاتی …