بریکنگ نیوز: ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے۔۔۔افسوسناک اطلاعات موصول

بریکنگ نیوز: ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے—افسوسناک اطلاعات موصول

اسلام آباد (ویب ڈیسک( اسلام آباد، لاہور اور آزادکشمیر سمیت ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں- سوشل میڈیا صارفین نے بھی سیالکوٹ، آزاد شکمیر، اسلام آباد، لاہور میں زلزلے ے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں-ابھی تک سرکاری محکمے کی جانب سے زلزلے کی شدت یا اصل مقام کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے- خیال رہے کہ آج صبح بھی پاکستان اور بھارت کے کچھ علاقوں میں 4.1شدت کا زلزلہ آیا تھا- گزشتہ کئی ہفتوں سے ملک میں زلزلے آرہے ہیں-

ماہرین کے مطابق ٹیک ٹانک پلیٹوں کی حرکت کی وجہ سے زلزلے آنا معمول کی بات ہے لیکن اتنی کثرت سے زلزلے نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتے ہیں-جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اندرون ملک فضائی آپریشن کی اجازت کی مدت میں اضافہ کر دیا گیا، سول ایوی ایشن کی جانب سے دی گئی اجازت کا باقاعدہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا، 6 شہروں سے 31 اگست تک اندرون ملک پروازیں چلانے کی اجازت ہوگی- سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے اندرون ملک فضائی آپریشن کی اجازت کی مدت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ نوٹم جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق اب اندرون ملک پروازیں 31 اگست تک چلانے کی اجازت ہوگی-تاہم یہ اجازت صرف 6 شہروں کیلئے ہے-

صرف 6 شہروں سے اندرون ملک پروازیں چلانے کی اجازت ہوگی- ان شہروں میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور گلگت شامل ہیں- اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ کے درمیان پروازیں چلانے کی اجازت ہے-جبکہ گلگت ائیرپورٹ سے صرف اسلام آباد کیلئے پروازیں چلائی جا سکتی ہیں- واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس پھیلاو کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مارچ کے ماہ میں اندرون ملک اور بیرون ملک پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی- تاہم بعد ازاں پہلے اندرون مک پروازوں اور پھر بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کی گئی-

[Article Source: Hassan Nisar]