مشہور ٹک ٹاک اسٹار کی جان لے لی گئی، جان لینے والا کون نکلا؟

مشہور ٹک ٹاک اسٹار کی جان لے لی گئی، جان لینے والا کون نکلا؟

ہریانہ (نیوز ڈیسک) عاشق سے انکار برداشت نہ ہوا،معروف ٹک ٹاک اسٹار شیوانی کی جان لے لی-تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں 28 جون کو ہریانہ کے سونی پت سیلون میں ایک ٹِک ٹاک سٹار مردہ پائی گئی-شیوانی جو کہ پیشے کے اعتبار سے بیوٹیشن تھی،کی اس شخص نے جان لی جس کا پرپوزل اس نے مسترد کیا-اطلاعات کے مطابق 20 سالہ ٹک ٹاک گرل اپنی بہن کے ساتھ مل کر ایک سیلون چلاتی تھی-پولیس کے مطابق ، 28 جون کی رات جب ان کے ساتھ کام کرنے والا نیرج شہر سے باہر گیا تو شیوانی سیلون میں اکیلی رہ گئی-

اسی دوران ملزم عارف سیلون پر پہنچا اور عارف نے دوپٹہ کا استعمال کرتے ہوئے اسکا گلا گھونٹ دیا اور اس کی نعش کو بیڈ کے نیچے پھینک دیا-جب نیرج سیلون میں واپس آیا تو شیوانی کی نعش مل- ڈی ایس پی سنگھ نے کہا نیرج نے دیکھا کہ سیلون میں بدبو پھیل رہی ہے جب وہ احاطے میں داخل ہوا اور بستر کھولا تو شیوانی کی نعش ملی-لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس کو آگاہ کیا کہ عارف نامی نوجوان اسے ہراساں کرتا تھا-عارف -نے بھی اس جرم کا اعتراف کیا ہے-سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس نے نہ صرف شیوانی کی جان لی بلکہ اس رات تک اسکے اہلخانہ کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر باتیں کرتا رہا اور یہ ظاہر کرتا رہا کہ شیوانی بات کر رہی ہے-پولیس اس بات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا شیوانی کے کی ہلاکت کا تعلق ٹک ٹک پر ان کی مقبولیت سے ہے-

اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے-ملزم نے کرائم ٹی وی شوز سے متاثر ہوکر یہ منصوبہ بنایا-شیوانی خوشیان کے ٹک ٹاک پر ایک لاکھ سے زائد فالورز تھے-شیوانی کے والد کے مطابق عارف پچھلے تین سالوں سے انکی بیٹی کا پیچھا کر رہا تھا-اسکی وجہ سے گھر بھی تبدیل کیا لیکن وہ ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گیا-جب پولیس کو بتایا گیا تو اس نے معذرت کر لی تھی-لیکن اس نے کبھی بھی میری بیٹی کا پیچھا نہیں چھوڑا اور بدلہ لیا-ملزم نے لڑکی کی جان لینے کے بعد اس کے موبائل سے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی-
[Article Source: Hassan Nisar]