پاکستانی حکمران تو شیعہ نہیں پھر!

پاکستانی حکمران تو شیعہ نہیں پھر پاکستان کا حال ایسا کیوں ہے کہ بیٹیاں بیچتے پر رہے ہیں؟ آل سعود تو متعہ کی پیداوار نہیں، پھر وہ کیوں امریکی و اسرائیلی دفاعی لائن بنے ہوئے ہیں؟ جناب بڑے ہوجائیں! معملات کو فرقے کی عینک سے دیکھنا چھوڑ کر اصل عوامل کو سمجھیں، ورنہ مجھے بتائے کہ سنی صدام کو ہٹا کر شیعہ حکومت عراق میں سعودی عرب نے کیوں قائم کروائی؟ ایران اگر شیعوں سے دلی محبت کرتا ہے تو کیوں اس نے عراق میں ان کا قتل عام امریکی ہاتھوں سے کروایا؟ ایران اتنا ہی اہل تشیعہ کا ٹھیکیدار ہے تو اس نے آذربائجان کے شیعوں کو کیوں بے یار و مددگار چھوڑا تھا۔ یہ ایران سنی حماس کا کیوں حمایتی بن جاتاہے، اور سنی سعودیہ کیوں اس کا مخالف۔۔ اور دونوں برما سے کیسے منہ پھیر لیتے ہیں۔ نہیں جناب۔۔۔شیعہ اور سنی صرف ان کے دو آسانی سے استعمال ہونے والے کارڈز ہیں۔ بالکل ویسے جیسے پاکستان کیلئے افغانستان میں پشتون ایک کارڈ سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ وگرنہ ان کا پاکستان کے قبائلی علاقوں اور مردان، صوابی، سوات، چارسدہ میں اس نے جو حشر کیا ایسا دشمن بھی نہیں کرتا۔ مجھے بتائیں کہ سعودی عرب نے اپنے سلفی داعش کی کیا مدد کی، جو شیعوں سے دشمنی میں آخری حد تک گئے؟ سعودی سرکار تو انھیں خوارج ڈکلیئر کرتی گئی۔
سیدھا سادا سچ یہ ہے کہ یہ دونوں امریکی تلواریں ہیں۔ امریکہ ان کی حقیقت کے مطابق دونوں کو ان کا رول تفویض کرتا ہے۔۔گلف کو ایران سے ڈرا کر اپنا ہتھیار بیچتا ہے، اڈے لیتا ہے۔۔ اور جب کوئی اپنی حد کراس کرے تو اسے دوبارہ محدود کردیتا ہے۔اور یہ دونوں تلواریں امت کے پیٹ میں گھونپنے کیلئے ہیں۔

خلافت_اللہ_کی_رحمت