طیارہ حادثہ:نامور ماڈل زارا عابد کی ہلاکت کی اطلاعات مگر ان کے میک اپ آرٹسٹ نے کیا نئی کہانی سنادی؟ حیرت کے جھٹکے کے لیے تیار ہو جائیں-

کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد میں پی آئی اے کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 107 مسافر سوار تھے، اکثر مسافروں کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ اس حادثے میں جاں بحق ہوچکے ہیں لیکن بعض مسافر ایسے ہیں جن کے بارے میں ابھی تک متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں، انہی مسافروں میں ایک ماڈل زارا عابد بھی ہیں۔

ماڈل گرل زارا عابد کے حوالے سے پہلے میڈیا پر یہ دعویٰ سامنے آیا کہ وہ بھی اس حادثے میں جاں بحق ہوگئی ہیں لیکن اب ان کے میک اپ آرٹسٹ نے ان دعووں کی تردید کردی ہے۔ میک اپ آرٹسٹ اکرام گوہر کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے میں زارا عابد محفوظ رہی ہیں اور وہ اب ہمارے ساتھ ہیں ، ان کیلئے دعاؤں کی ضرورت ہے۔دوسری جانب اینکر پرسن فرح یوسف نے بھی زارا عابد کے بچ جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ فرح یوسف کے مطابق زارا عابد اس افسوسناک حادثے میں زخمی ہوئی ہیں اور انہیں دعاؤں کی اشد ضرورت ہے۔

Facebook Comments