رونقیں لوٹ آئیں۔۔!! وفاقی حکومت کا لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن میں بتدریج کمی کااعلان کرتے ہوئے کہا عام آدمی کے مسائل کےپیش نظر لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی، حفاظتی اقدامات پر مبنی جامع ایس اوپیز تیار کرلئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کرلیا-
وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن میں بتدریج کمی کااعلان کرتے ہوئے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سے گفتگو میں کہا کہ معاشی صورتحال،زمینی حقائق مدنظررکھتے ہیں اہم فیصلےکرنےجارہےہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عام آدمی کے مسائل کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی ، حفاظتی اقدامات پر مبنی جامع ایس اوپیز تیار کرلئے ہیں، عوامی نمائندگان ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے متحرک کردارادا کریں۔عمران خان نے کہا کہ ٹائیگر فورس کو بروے کار لانے کے لئے ٹی او آرز تیار کیے جا چکے ہیں ، ٹائیگر فورس نہ صرف عوام کو ریلیف کی فراہمی میں ضلعی انتظامیہ کی مدد کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں ایک پائلٹ پراجیکٹ کیا جا چکا ہے ، پائلٹ پراجیکٹ کو بنیاد بنا کر ٹائیگر فورس کا بھرپور استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس سے قبل وزیراعظم نے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اہم اجلاس میں ٹائیگر فورس پرپارٹی ارکان کوگائیڈ لائنز فراہم کر تے ہوئے فورس کوحلقوں میں متحرک کرنےکی ہدایت کی اور کہا کہ اتحاد اور ڈسپلن کیساتھ کورونا وائرس کا کامیابی سے مقابلہ کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوامی نمائندوں کیلئےعوام کی خدمت کا بہترین موقع ہے، موجودہ وقت سارےاختلافات بھلا کر قوم کی خدمت کا تقاضاکرتاہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کےثمرات عوام تک پہنچانےہیں، ارکان اسمبلی انتظامیہ کیساتھ ملکرقیمتوں پرنظر رکھیں اور کورونا کے اثرات سےنمٹنے کیلئے نوجوانوں کومتحرک کریں۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بہت جلد کورونا پر قابو پا لیا جائے گا۔
Article Source: Hassan Nisar